• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

The car has fallen in ditch....

Abrar

Member
لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی بابوسر ٹاپ پر گھومنے آئی ۔بابوسر ٹاپ سے واپس ناراں جاتے ہوئے بابوسر ٹاپ سے ذرا نیچے جاکر انہوں نے کار اترائی میں کھڑی کی ۔ اپنے بچوں کو گرم کپڑے پہنانے کے لئے کار سے ۔۔۔میاں اور بیوی ۔۔۔اترے ۔۔۔کار میں موجود بچوں نے کار کے ہینڈ بریک اور گیر کے ساتھ چھیڑنا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک کار روانہ ہو گئی ۔والدین چیختے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ کار ہچکولے کھاتی ہوئی سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گر رہی تھی کار میں 4 بچے موجود تھے اس وقت ۔۔۔ماں اور باپ ۔۔۔کی حالت کیسی ہو گی سوچتے ہوئے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔
حادثے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں اور سیاحوں نے چاروں بچوں کو فوری طور پر 1122 کی گاڑی پر ریجنل ہسپتال چلاس کے لئے روانہ کر دیا ۔زخمیوں کو جونہی چلاس ہسپتال پہنچایا تو ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد بھی موقع پر پہنچے ۔انہوں نے بچوں کی حالت دیکھتے ہی اعلی حکام سے رابطہ کیا ۔جس کے ساتھ ہی بابوسر ایریا میں موجود ہیلی کاپٹر چلاس پہنچی اور زخمیوں کو گلگت منتقل کر دیا گیا ۔
جو کار حادثے کا شکار ہوئی تھی وہ کسی وی آئی پی شخصیت کی نہیں تھی بلکہ عام پاکستانی سیاح تھے ۔لیکن یہ چار معصوم بچے والدین کے لئے نہ صرف کلیجہ کے ٹکڑے تھے ۔بلکہ ان کے لئے سب کچھ تھے ۔ان والدین کی درد اور بچوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد نے ۔۔۔منٹوں ۔۔۔میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کو ریسکیو کرکے وہ کام کیا ہے جس کی نظیر ہمارے ملک میں ملنا ممکن نہیں ہے ۔
درد دل کے واسطے پیدا کیا ہے انسان کے مصداق ہم سب بھی ایک دوسرے کے دکھ درد کا احساس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کی طرح کسی کے دکھ کا مداوا کرینگے تو یقیننا ہم سب کے لئے بھی ہزاروں ہاتھ دعاؤں کے اٹھ سکتے ہیں ۔۔۔ذرا سوچئیے
462
 
Last edited:

saifullah

New Member
Allah hu akber allah pak in bacho ko sehat de... Or Jin logo ne inki madad ki Allah Pak unko jaza e khair ata kare.
 
اللہ تعالی آفت زدہ خاندان کے ساتھ عافیت کے معاملات فرمائیں۔ اور مدد کرنے والوں کی نیکی اعلی درجہ میں قبول فرمائیں۔ آمین
 
Dr. Adnan

Member
Hamare samne ye jeep khai mn giri salam h us pathan charwahe ko jo bacho ko itni gehrai se oper le aya
❤️
1f44f.png
....
 
ch adeel

Member
اللہ تعالی مدد کرنے والوں کو بہتریں اجر عطا فرمائیں ۔ سب کمشنروں کو اتنا درد دل عطا فرمائیں ۔ آمین
 
میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔۔۔ یا اللہ۔۔۔۔ اففف کچھ کہنے کے لیے ہمت نہیں۔
 
اس انتہائی افسوسناک واقعے میں ,
بڑا سبق یہ ہے کہ :
بچے ساتھ ہوں , تو انہیں کبھی اکیلا نہ چھوڑیں ...
...جتنی بھی جلدی ہو ,ضروری کام ہو ,گاڑی ہمیشہ محفوظ ,ہموار جگہ پر ہی کھڑی کریں .
.... سیر کیلئے جانا ہو یا کام , گاڑی کی بریک , ہینڈ بریک ہر لحاظ سے چیک کر کے تسلی کر کے نکلیں ...
ہینڈ بریک خرابی کا ایک ایسا ہی دردناک واقعہ, چند سال پہلے مری /نتھیا گلی کے راستے میں پیش آیا تھا .

Hamid Ali

bilkul yahi sabak hai is waqye mai.......
 
imran ali

Member
Allah sab ko apnay hifzo aman mai rakhay.

jo log bhi sairo tafreeh ke liay murree ya pahari alaqon mai jatay hain, Allah tala un sab ko apnay hifzo aman mai rakhay ameen.
 
Ibrahim Yousaf

Active Member
اس انتہائی افسوسناک واقعے میں ,
بڑا سبق یہ ہے کہ :
بچے ساتھ ہوں , تو انہیں کبھی اکیلا نہ چھوڑیں ...
...جتنی بھی جلدی ہو ,ضروری کام ہو ,گاڑی ہمیشہ محفوظ ,ہموار جگہ پر ہی کھڑی کریں .
.... سیر کیلئے جانا ہو یا کام , گاڑی کی بریک , ہینڈ بریک ہر لحاظ سے چیک کر کے تسلی کر کے نکلیں ...
ہینڈ بریک خرابی کا ایک ایسا ہی دردناک واقعہ, چند سال پہلے مری /نتھیا گلی کے راستے میں پیش آیا تھا .

Bilkul darust
 
Top