• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

Information Ramzan Best life changing lines "World ocean, heart boat" (دنیا سمندر ،دِ ل کشتی)

World ocean, heart boat

I was sitting on the beach, looking out over the vast expanse of sea. Powerful waves were coming down, waving and colliding with each other. The caravan of my thoughts was revolving around this beautiful view that suddenly an idea made me startle. This sea which is breathing deeply, as beautiful as it is deep and terrible The enchanting waves, which are touching the shores and going back, look so beautiful, but they are so ruthless that if a person gets stuck in them, they can drown him. Waves that are made of water and water. The most important element that is necessary to keep a person alive, but this water - can drown a person and the beautiful sea that The boat floats on the surface and can sink to pieces when it comes to terror.

Our life and this world is like the ocean and our heart is like a boat floating on its surface, we can use the ocean only for our needs to get us to our destination. That is the purpose of its creation. Whether we find seafood, travel in it or take advantage of it. Yes, but one thing we have overlooked and never thought about. But today I give you a moment to think. Imagine what would happen if this ocean were our destiny and we drowned in it?

As long as the sea water is outside the boat, the boat is safe and under human control, but if the water enters the boat, then ?? What will happen when the world enters the boat of our heart like the water of the sea? Our fate will certainly not be different from that of a sinking ship.

When the world takes our heart hostage and makes it its slave, then this is what will happen. The world that should be under our control, when it overpowers us, then this will be the case. When the sea water overflows and enters the boat, then where is the boat under control? In order to swim safely in the ocean of the world, we have to keep this world within our limits and walk on the path that leads only to Allah and which our Lord has told us something like this:

Surely in the creation of the heavens and the earth are signs for men of understanding. (Surat al-Imran: 190)

The fact is that the world has been created for us, but we should not love it so much that it is difficult to leave it, nor should we abandon it so much that it reaches monasticism. The commandment of reluctance is necessary, but not of monasticism. We should follow the practice of the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) about loving the world or abandoning it altogether, as can be seen in this hadeeth:

Hazrat Anas (RA) says that three men approached the wives of the purified ones to ask how the Holy Prophet (PBUH) used to worship them. When they were told, they considered it as inferior and said: Then all the previous and previous slips have been forgiven. Then one of them said: I will worship all night after today. The other said: I will fast all the time after today and I will never break it. The third said: I will abstain from women and will never marry. The Holy Prophet came to them and said: Did you say these things? By Allah! I am the man who I am most aware of Allah and I fear Allah, but I fast and I break my fast, I worship Him, I sleep and I marry women. So whoever abandons my Sunnah, he is with me. No. ”(Agreed)

The Holy Prophet (sws) never withdrew from the world in his asceticism and piety, his asceticism and piety was the highest, he was ascetic in his heart and his relationship with his Lord and his house (Ka'bah) Was greater than What is the reality of the world for us? The Qur'an tells us something like this:

“And the life of this world is but a sport and a spectacle, and the real life is the life of the Hereafter, if they only knew.”

Asceticism does not mean that we should give up the things of the world, while if we look at Islamic history, we see that the great Companions and religious leaders are the owners of wealth. Look at this for which it has been truly created and the fact that it is only a means and a means. The struggle is that this world is only in our hands but not in our hearts. As Hazrat Ali (may Allah bless him and grant him peace) has explained in a very beautiful way:

"Asceticism is not that you give up things, but asceticism is that nothing makes a place in your heart."

The sea water that enters the boat, the same world that enters our heart, then it becomes impossible for us to escape. The purpose of creating the sea is not to give it a place in the boat. It is not created to be placed in the heart. It is only a cause and a means and whatever the cause or means is, it cannot be allowed to take place in the heart or to control the heart. That is why Allah Subhanahu wa Ta'ala. Almighty Allah has repeatedly used the word “Mutaa” for the world in His Word. “Mutaa” means: “a cause of temporary happiness”. Is a source, destination, it is just a way never !!
One of the best examples of this we find in the hadith of the Holy Prophet is that the Holy Prophet said:

"How do I relate to this world? I am like a traveler in this world who stops for a while under the shade of a tree and after resting for a while resumes his journey and leaves the tree behind." (Sunan Ahmad, Jami 'al-Tirmidhi)

Consider the metaphor of “traveler” in this blessed hadith, what is the purpose and meaning of bringing it here? When you are on a journey or in a place about which you know that you are there. What would you think if your stay was temporary? When you stay in a city for one night, how attached are you to that place? When you know on a trip that you have to stay for a day or two So you would be willing to stay in a cheap hotel. But would you like to stay there forever? Probably not.

For example, your boss will send you to a new city for a new project and he won't tell you for sure when the project will end, but you know that you have to come back any day. Would you invest heavily in real estate or spend all your savings on a luxury car or shopping? No! Are you going to buy a lot of shoppers or some junk stuff? No, not at all! You wouldn't even agree to buy something for more than a day because you don't know when your boss will tell you. Call back

This is what is meant by "traveler". The idea that these things of the world are temporary and that we should not be attached to them, creates jealousy in man. This is what we see in his message. A hadith has been narrated in Mubarakah. He understood the dangers and dangers of this world and in fact he did not worry about anything more than this about us. He said:

“By Allah! I do not fear your poverty, but I fear that the world will become as numerous to you as it was to those before you, and then you will compete for it as they did. , Then it will destroy you as it did to those people. ”(Agreed upon)

The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) enlightened us with the real reality of this life. He understood that to be in the world means to live in the world but not to settle the world in the heart. The world is an ocean and in this ocean he We all have to do the same, but the boat you were in knew where it came from and where it was going. Their boat was dry. The water of the sea did not touch him from inside. You knew that this sea which shines in the light of the sun and looks enchanting but! It's actually a cemetery, for the boat it enters.
 
Urdu Translation
دنیا سمندر ،دِ ل کشتی

میں ساحلِ سمندر پر بیٹھی حدِ نگاہ تک پھیلے ہوئے وسیع و عریض سمندر کو دیکھ رہی تھی ۔ طاقتور لہریں اتراتی ،لہراتی اور آپس میں ٹکرارہی تھیں۔میرے خیالوں کاقافلہ اس حسین نظارے کے گرد گھوم رہا تھا کہ اچانک ایک خیال نے مجھے چونکنے پر مجبور کردیا۔یہ سمندرجو گہرے انداز میں سانس لے رہاہے،یہ جس قدرخوبصورت ہے اتناہی گہرااور خوفناک بھی ۔مسحور کن لہریں ،جو کناروں کو چھوکر واپس جارہی ہیں ،دیکھنے میں کتنی خوشنما لگتی ہیں مگر یہ بے رحم اس قدر ہیں کہ اگر انسان ان میں پھنس جائے تو یہ اس کو غرق کرسکتی ہیں۔لہریں جو پانی سے بنی ہیں اور پانی ۔۔وہ اہم عنصر جو انسان کو زندہ رکھنے لیے ضروری ہے مگر یہی پانی۔۔انسان کو ڈبو بھی سکتا ہے اورخوبصورت سمندر جس نے اپنی سطح پر تیرتی کشتی کو سنبھالا ہوتا ہے جب ہولناکی پر آتا ہے تو اس کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے غرق بھی کرسکتاہے۔

ہماری زندگی اوریہ دنیابھی سمندر کی طرح ہے او ر ہمارا دِل اس کی سطح پر تیرتی ہوئی کشتی کی مانند ، ہم سمندر کوصرف اپنی ضرورت کے لیے استعمال کرسکتے ہیں کہ یہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچادے۔اس کے پیدا کرنے کا مقصد صرف اتنا ہی ہے کہ ہم اس سے سمندری خوراک تلاش کریں ،اس میں سفر کریں یا کوئی اور فائدہ اٹھائیں۔ہاں لیکن!ایک چیزجس کو ہم نے نظر انداز کیا ہے اورکبھی اس کے بارے میں سوچا نہیں۔لیکن آج میں آپ کو ایک لمحہ فکریہ دیتی ہوں۔تصور کریں کیا ہوگا اگر یہ سمندر ہمارا انجام ٹھہرے اور ہم اس میں غرق ہوجائیں؟

سمندر کا پانی جب تک کشتی کے باہر ہے تو کشتی سلامت ہے اورانسان کے کنٹرول میں بھی ہے لیکن اگروہ پانی کشتی کے اندر آجائے توپھر ؟؟ سمندر کے پانی کی طرح جب دنیا بھی ہمارے دِل کی کشتی میں داخل ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟ ہماراانجام یقینا ڈوبتی کشتی سے مختلف نہیں ہوگا۔

جب دنیاہمارے دِل کو یرغمال بناکر اس کو اپنا غلام بنالے تو پھر یہی تو ہوگا۔ دنیا جو کہ ہمارے قابو میں ہونی چاہیے ،جب وہ ہمیں قابو کرلے تو پھر یہی تو ہوگا۔جب سمندر کا پانی بپھر کر کشتی میں داخل ہوجائے تو پھر کشتی کہاں قابو میں رہتی ہے ۔وہ بے بس کشتی اس وقت سمندر کے خوفناک موجوں کے رحم وکرم پر ہوتی ہے۔دنیا کے سمندر میں سلامتی کے ساتھ تیرنے کے لیے ،ہمیں اس دنیا کواپنے حد میں رکھنا ہوگا اور اس راستے پر چلنا ہوگا جو صرف اللہ کی طرف جاتا ہے اورجو ہمارے رب نے کچھ اس طرح سے ہمیں بتایا ہے:

’’بے شک زمین و آسما ن کے پیدا کرنے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں ۔‘‘ (سورۃ آل عمران: 190)

حقیقت یہ ہے کہ دنیا ہمارے لیے پیدا کی گئی ہے، مگر اس کے ساتھ اس قدر محبت نہیں کرنی کہ پھر اس کو چھوڑنا مشکل ہو اور نہ ہی اس کو اس قدر ترک کردینا ہے کہ بات رہبانیت تک پہنچ جائے۔دین نے ہمیں دنیا سے بے رغبتی کا حکم ضروردیا ہے مگررہبانیت کا نہیں ۔دنیا سے محبت یا اس کو بالکل چھوڑدینے کے بارے میں ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کا طرزِ عمل اختیار کرنا چاہیے جو اس حدیث مبارکہ میں نظر آتاہے:

’’ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ ازواج مطہرات کے پاس تین آدمی یہ پوچھنے کے لیے کہ حضور ﷺ کس طرح عبادت کیا کرتے تھے ۔جب انہیں بتایا گیا توجیسے انہوں نے اس کوکم سمجھا اور کہا کہ ہمارا نبی کریم ﷺ سے کیا مقابلہ ،آپ کی تو تما م اگلی اور پچھلی لغزشیں معاف کردی گئی ہیں ۔پھر ان میں سے ایک نے کہا:میں آج کے بعد ساری رات عبادت کروں گا۔دوسرے نے کہا: میں آج کے بعد ہر وقت روزے سے رہوں گااور کبھی نہیں توڑوں گا۔تیسرے نے کہا:میں عورتوں سے پرہیز کروں گااور کبھی نکاح نہیں کروں گا۔

حضور اکرمﷺ ان کے پاس آئے اور فرمایا: کیا تم نے ہی یہ باتیں کی؟اللہ کی قسم !میں وہ انسان ہوں جو تم میں سب سے زیادہ اللہ سے باخبر ہوں او ر اللہ سے ڈرتاہوں ،مگر میں روزہ رکھتا ہوں اور اس کو افطار کرتاہوں ،عبادت کرتا ہوں ، نیند کرتا ہوں اور عورتوں سے نکاح کرتا ہوں۔پس جس نے میری سنت کو چھوڑا وہ مجھ سے نہیں ۔‘‘ (متفق علیہ)

حضور اکرم ﷺ اپنے زہد و تقویٰ میں دنیا سے کبھی کنارہ کش نہیں ہوئے ،ان کا زہد و تقویٰ سب سے بلند تھا ،وہ دِلی طورپر زہد اختیار کیے ہوئے تھے اوران کا اپنے رب اور اس کے گھر (خانہ کعبہ)سے تعلق ہر ایک سے بڑ ا تھا۔ ہمیں دنیا کی حقیقت کیا ہے ؟قرآن ہمیں کچھ اس طرح بتاتا ہے:

’’اور یہ دنیا کی زندگی تو کھیل تماشاہے اور اصل زندگی آخرت کی زندگی ہے ،کاش وہ سمجھتے ۔‘‘(سورۃ العنکبوت:ـ64)

زہد کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہم دنیا کی چیزوں کو چھوڑدیں،جبکہ اسلامی تاریخ پر اگر نگاہ دوڑائیں تو بڑے بڑے اکابر صحابہ کرام اور بزرگانِ دین مال و دولت کے مالک نظرآتے ہیں۔زُہد کا مطلب یہ ہے کہ ہم دنیا کو اس نظر یے سے دیکھیں جس کی خاطر یہ حقیقی طورپربنائی گئی ہے اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ یہ فقط ایک وسیلہ اور ذریعہ ہے ۔زُہد یہ ہے کہ یہ دنیا صرف ہمارے ہاتھ میں تورہے لیکن دِل میں نہ اترے۔ جیسا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے بڑے خوب صورت اندا ز میں اس کی وضاحت کی ہے کہ
: ’’ زہد یہ نہیں ہے کہ آپ چیزوں کو چھوڑدیں ،بلکہ زہد یہ ہے کہ کوئی چیز آپ کے دِل میں جگہ نہ بنالے۔‘‘

سمندر کا پانی جو کہ کشتی میں داخل ہوجاتا ہے،ایسی ہی دنیا بھی جب ہمارے دل میں داخل ہوتی ہے تو پھر ہمارا بچنا ناممکن ہوجاتاہے۔سمندر کے بنانے کامقصد یہ نہیں کہ اس کو کشتی میں جگہ دے دی جائے ۔اسی طرح دنیا بھی اس لیے پیدا نہیں ہوئی کہ اس کو دِل میں بسایا جائے۔یہ صرف ایک سبب اور وسیلہ ہے اور جو بھی سبب یا وسیلہ ہوتا ہے اس کو دِل میں جگہ دینا یا دِل پر قابو پانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔یہی وجہ ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے بار بار اپنے کلام مجید میں دنیا کے لیے ’’متاع‘‘ کا لفظ استعمال کیا ہے ۔’’متاع ‘‘ کامعنی ہے :’’عارضی خوشی کاایک سبب ‘‘ یہ ایک ذریعہ ہے ،ایک وسیلہ ہے ،یہ فقط ایک راستہ ہے منزل ہر گز نہیں!!

اس کا ایک خوب صورت تصور جو ہمیں نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ سے ملتا ہے وہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
’’میرا اس دنیا کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟میں اس دنیا میں مسافر کی طرح ہوں جو کہ ایک درخت کے سائے کے نیچے کچھ دیر کے لیے رُکااورکچھ دیر آرام پانے کے بعداپنا سفر دوبارہ شرو ع کرتے ہوئے درخت کو پیچھے چھوڑدیتا ہے
۔‘‘(سنن احمد،جامع الترمذی)

اس حدیث مبارکہ میں ’’ مسافر‘‘ کے استعارے پر ذرا غور کریں کہ اس کا یہاں پر لانے کا مقصد او رمفہوم کیا ہے؟جب آپ کسی سفر میں یا ایسے مقام پر ہوتے ہیں جس کے بارے میں آپ کو معلوم ہو کہ وہاں آپ کی رہائش عارضی ہے تو آپ کی سوچ کیا ہوگی؟جب آپ کسی شہر میں ایک رات کے لیے ٹھہرتے ہیں تو اس مقام کے ساتھ آپ کا کتنا لگاؤ ہوتا ہے؟جب سفر میں آپ کومعلوم ہو کہ آپ نے ایک دو دِن کے لیے ٹھہرنا ہے تو آپ کسی سستے ہوٹل میں بھی قیام کرنے کے لیے راضی ہوں گے۔لیکن کیا وہاں آپ ہمیشہ رہنا پسند کریں گے ؟شاید نہیں۔
مثال کے طورپر آپ کا باس آپ کوایک نئے پراجیکٹ کے سلسلے میں کسی نئے شہر بھیج دے اور وہ آپ کو یقینی طورپر یہ نہ بتائے کہ یہ پراجیکٹ کب ختم ہوگا،مگر آپ کو پتا ہو کہ کسی بھی دِن واپس گھرآنا ہے توکیا آپ وہاں کسی جائیداد پر کوئی بڑی سرمایہ کاری کریں گے یا اپنی تمام جمع پونجی کو قیمتی گاڑی یا شاپنگ میں خرچ کریں گے؟ نہیں!کیا آپ شاپرز بھر بھر کر یا کوئی فضول قسم کی چیزیں خریدیں گے ؟نہیں بالکل بھی نہیں!بلکہ آپ ا س بات پر بھی راضی نہیں ہوں گے کہ دوچار دِن سے زیادہ کی کچھ خریداری کریں کیونکہ معلوم نہیں کب آپ کا باس آپ کو واپس بلالے۔
’’ مسافر‘‘ کایہی مطلب ہے ۔یہ تصور کہ یہ دنیا کی چیزیں عارضی ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ دل نہیں لگانا ، انسان میں زُہد پیدا کرتا ہے۔یہ وہ ہے جو آپ ﷺ کے پیغا م میں ہمیں نظر آتاہے جو انہوں نے ایک حدیث مبارکہ میں فرمائی ہے ۔آپ ﷺ دنیا میں منہک ہونے اور اس کے خطرے کو سمجھ گئے تھے اوردرحقیقت ہمارے متعلق وہ اس بات سے زیادہ کسی اور بات پر فکرمند نہیں ہوئے ۔آپ ﷺ نے فرمایا:

’’ اللہ کی قسم! میں آپ لوگوں کی غریبی سے نہیں ڈرتا ،مگر اس بات سے ڈرتاہو ں کہ تم پر دنیا کی کثرت ہوجائے گی جیسے کہ تم سے پہلے لوگوں پر ہوئی تھی ،پھر تم لوگ اس کے لیے آپس میں مقابلہ کرنے لگوگے جیسا کہ انہوں نے کیا تھا ،پھر یہ آپ کو تباہ کردے گی جیسا کہ اس نے ان لوگوں کو کیا تھا ۔‘‘(متفق علیہ)

حضور آخر الزمان ﷺ نے اس زندگی کی اصلی حقیقت سے ہمیں روشنا س کرایا۔وہ سمجھ گئے تھے کہ دنیا میں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں رہنا ہے مگر دِل میں دنیا کو نہیں بسانا۔
دنیا ایک سمندر ہے اور اس سمندر میں انہوں نے بھی سفر کیا ، اس سفر سے کسی کی خلاصی نہیں ہم سب نے بھی کرنا ہے ،مگر آپ ﷺ جس کشتی میں سوار تھے وہ کشتی جانتی تھی کہ وہ کہاں سے آئی ہے اور کہاں اس نے جانا ہے ۔ان کی کشتی خشک تھی ،سمندر کے پانی نے اندر سے اس کو نہیں چھوا۔آپ کو معلوم تھا کہ یہ سمندر جو سورج کی روشنی میں چمکتاہے اور مسحورکن لگتا ہے لیکن ! دراصل یہ ایک قبرستان ہے ،اس کشتی کے لیے جس کے اندر یہ داخل ہوجائے۔
 
Ali Raza liaqat

Administrator

MASHALLAH
 
Danish Raza

Active Member

very nice
 
Top