• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

life changing books suggestion

تاریخ میں جہاں ایسی ذہین و فطین شخصیات کی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے اپنے غیر معمولی علم اور صلاحیت سے دنیا کا نقشہ بدل دیا ،وہیں کچھ ایسی قابلِ تعریف شخصیات بھی ملتی ہیں جنہوں نے زندگی کے ہر موڑ پر اپنی انا سے جنگ لڑکر مقبول ہونے کے بجائے معقول ہونےکو ترجیح دی اور شہرت و شناخت سے زیادہ مقاصد کو اہم سمجھا۔
ہم میں سے اکثر لوگ کامیابی کو باہر کی دنیاکا معاملہ سمجھتے ہیں ،جبکہ یہ دشمن تو اندر کی دنیا میں پروان چڑھتا ہے ۔جی ہاں !کامیابی حاصل کرلینے کے بعدیہ انسان کو بہت جلد اپنی خامیوں پر اندھابنادیتی ہے اور اس کو مستقبل کی شناخت سے بے پروا کرکے اس کے لیے اس بہترین موقع کو ناکامی میں بدل دیتی ہے۔
کتابEgo is the Enemy،انا کی جنگ کی کئی مثالوں سے لبریز ہے جہا ں فلسفاتی ادب اور تاریخ سے ایسی شخصیات کی کہانیوں کوپیش کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی انا کو فتح کرکے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔
ان میں Bill Belichick، Howard Hughes، Eleanor Roosevelt شامل ہیں۔

Ryan Holiday اس کتاب کے ذریعے جدید دور میں شہرت اور کامیابی کی نئی تعریف بتاتے ہیں کہ انسان دنیا کو بدلنےکو تب ہی ممکن بنا سکتا ہے جب اپنے برے تاثرات اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرکے ان سے سیکھیں اور آزاد ی کے احساس کے ساتھ غیر معمولی اہداف کے حصول کو ممکن بنائیں۔
 
Top