• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

Information how to find the right direction in life (درست سمت کا تعین)

درست سمت کا تعین
ان تین جملوں پر غور کیجیے:
-1 ’’ میں خوشیاں حاصل کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
-2 ’’ میں بہت زیادہ پیسہ کماؤں گا۔‘‘
-3 ’’میں کامیاب ہونا چاہتا ہوں۔‘‘

ہر شخص اس قسم کے فقرے بولتا نظر آتا ہے، لیکن یہ فقرے فقط خواہشات کو ظاہر کرتے ہیں۔ مقصد کو بیان کرنے کیلئے کچھ اصول و ضوابط واضح کرنا ضروری ہیں۔ غیر واضح مقصد آپ کو کوئی فائدہ نہیں دے گا اور نہ آپ اسے حاصل کرسکیں گے۔ مقصد کا تعین کرنے کیلئے درج ذیل شرائط سامنے رکھیے۔

پہلی شرط: آپ کا مقصد حقیقت پر مبنی ہونا چاہیے۔ فرضی خیالات اور خواہشات مقصد نہیں کہلاتیں۔ خواہشات کی بھرمار سے آپ شیخ چلی تو بن سکتے ہیں، لیکن کامیاب انسان نہیں۔
دوسری شرط: آپ کے مقاصد واضح اور قطعی
(Defined)ہوں۔ انھیں ماپا جاسکے۔ مثلاً ’’ مجھے اچھے نمبر حاصل کرنے ہیں‘‘ ایک واضح اور قطعی گول کو بیان نہیں کر رہا، لیکن ’’مجھے90فیصد نمبر حاصل کرنے ہیں‘‘ ایک مخصوص اور قطعی مقصد بیان کرتا ہے۔

تیسری شرط: آپ مقصد کو بیان کرنے کے ساتھ یہ بھی بتا سکیں کہ آپ کو یہ کتنے وقت میں حاصل کرنا ہے۔ مثلاً
’’ مجھے بہت سے پیسے چاہئیں‘‘ ایک غیر واضح اور غیر قطعی مقصد ہے جس کے ساتھ وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا کہ آپ کو یہ مقصد کب تک حاصل کرنا ہے؟ جب کہ’’ مجھے اس سال 20لاکھ روپے کمانے ہیں‘‘ ایک واضح، قطعی اور Time Boundمقصد ہے۔

چوتھی شرط: آپ کے مقاصد آپ کے اپنے اختیار میں ہوں نہ کہ دوسروں کے۔ مثلاً ’’ میں اپنے بیٹے کو ڈاکٹر بناؤں گا‘‘ یہ مقصد آپ سے زیادہ آپ کے بیٹے کے اختیار میں ہے، اس لیے یہ فقط ایک خواہش ہے جو پوری ہو یا نہ ہو، معلوم نہیں۔ لیکن ’’مجھے ڈاکٹر بننا ہے‘‘ ایک ایسا مقصد ہے جو سو فیصدی آپ کے اپنے اختیار میں ہے اور آپ ہی اسے محنت سے حاصل کرسکتے ہیں۔

پانچویں شرط: آپ کے مقاصد بڑے ہوں۔ جو اہداف یا مقاصد چھوٹے ہوتے ہیں، وہ آپ کی شخصیت کو چار چاند نہیں لگاسکتے۔ یہ آپ کو عمل پر بھی نہیں ابھارتے۔ بڑے مقاصد آپ کے اندر جوش و جذبہ بھر دیتے ہیں۔ لوگ صرف بل ادا کرنے، بچوں کی فیس ادا کرنے اور گھر چلانے کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں، اس لیے وہ سرد جذبات کے مالک ہوتے ہیں۔ اگر ایک شخص بہت سا پیسہ کمانے اور زندگی کو پُر لطف بنانے کا سوچے تو وہ جذبے سے کام کرے گا۔ اس لیے کہتے ہیں:

"Always Shoot the Moon"
طالب علم صرف پاس ہونے کیلئے پڑھائی کرتے ہیں، حالانکہ انہیں ٹاپ کرنے کیلئے محنت کرنی چاہیے۔ یہ مقصد اُن کے اندر ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا کر دے گا۔
چھٹی شرط: آپ کے مقاصد مثبت طرزِ فکر پر مبنی ہوں۔ مثلاً آپ بیماریوں سے بچنے کی بجائے صحت مند ہونے کا ہدف طے کریں۔ ٹونی روبنس کہتا ہے کہ ’’لوگ سست نہیں ہوتے، اُن کے مقاصد بے کار اور سست ہوتے ہیں جو اُنھیں جوش نہیں دلاتے اور وہ عمل کیلئے کھڑے نہیں ہوپاتے۔‘‘
بہت سے لوگ ان جہازوں کی واپسی کا انتظار کرتے ہیں جنھیں انھوں نے کبھی سفر پر روانہ ہی نہیں کیا ہوتا۔ مقصد کو واضح، قطعی، حقیقی طور پر بیان کیے بغیر اور اس کے ساتھ وقت کی حد مقرر کیے بغیر آپ اسے کبھی حاصل نہیں کر سکتے۔ ایک Definite Goalبنانے سے آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ نے کیا کرنا ہے؟ کس طرف جانا ہے؟ کس طرح جاناہے؟ اور کب پہنچنا ہے؟ اس لیے آپ یقینا کامیاب ہو جاتے ہیں۔ نپولین ہلکہتا ہے کہ ’’انسانی ذہن جو کچھ واضح طور پر سوچ سکتا ہے، اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘‘
ماہرین کہتے ہیں کہ ایک ایسا راز ہے جو ہر انسان کی زندگی کا راستہ بدل سکتا ہے، خواہ اس کی عمر کتنی اور ماحول کیسا ہی کیوں نہ ہو، وہ راز ہے:’’واضح مقصد کا تعین۔‘‘
مقصد منتخب کرنے کے بعد آپ ایک مختلف انسان بن جاتے ہیں۔ آپ کی سوچ، کاوش، محنت، جستجو اور لگن سب آپ کے مقصد کے تابع ہو جاتے ہیں۔ آپ کی تمام توانائی ایک ہدف کو حاصل کرنے میں صرف ہوتی ہے اور آپ کامیاب ہو جاتے ہیں۔

جب آپ درج بالا شرائط کی روشنی میں مقاصد منتخب کر لیں تو انھیں کسی کاغذ پر صاف الفاظ میں لکھ لیجیے اور لکھنے کے بعد اپنے آپ سے عہد کیجیے کہ آپ نے انھیں حاصل کرنا ہے۔ دوسرے الفاظ میں آپ انھیں جب کاغذ پر منتقل کرتے ہیں تو یہ حقیقت کا روپ دھارنے لگتے ہیں۔ اہداف کا واضح طور پر تعین آپ کا وقت بچاتا اور آپ کی کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔ جن لوگوں کے سفر کی منزل نہیں ہوتی اور جو اپنی زندگی کو کسی مقصد کے تحت نہیں گزارتے، وہ لوگ عموماً بھٹک جاتے ہیں اور کامیاب نہیں ہوتے۔
اب ہم زندگی کے مختلف شعبوں کی کامیابی کے متعلق بات کرتے ہیں جن میں توازن حاصل کرکے آپ غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

Last edited:
درست سمت کا تعین
ان تین جملوں پر غور کیجیے:
-1 ’’ میں خوشیاں حاصل کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
-2 ’’ میں بہت زیادہ پیسہ کماؤں گا۔‘‘
-3 ’’میں کامیاب ہونا چاہتا ہوں۔‘‘
ہر شخص اس قسم کے فقرے بولتا نظر آتا ہے، لیکن یہ فقرے فقط خواہشات کو ظاہر کرتے ہیں۔ مقصد کو بیان کرنے کیلئے کچھ اصول و ضوابط واضح کرنا ضروری ہیں۔ غیر واضح مقصد آپ کو کوئی فائدہ نہیں دے گا اور نہ آپ اسے حاصل کرسکیں گے۔ مقصد کا تعین کرنے کیلئے درج ذیل شرائط سامنے رکھیے۔
پہلی شرط: آپ کا مقصد حقیقت پر مبنی ہونا چاہیے۔ فرضی خیالات اور خواہشات مقصد نہیں کہلاتیں۔ خواہشات کی بھرمار سے آپ شیخ چلی تو بن سکتے ہیں، لیکن کامیاب انسان نہیں۔
دوسری شرط: آپ کے مقاصد واضح اور قطعی (Defined)ہوں۔ انھیں ماپا جاسکے۔ مثلاً ’’ مجھے اچھے نمبر حاصل کرنے ہیں‘‘ ایک واضح اور قطعی گول کو بیان نہیں کر رہا، لیکن ’’مجھے90فیصد نمبر حاصل کرنے ہیں‘‘ ایک مخصوص اور قطعی مقصد بیان کرتا ہے۔
تیسری شرط: آپ مقصد کو بیان کرنے کے ساتھ یہ بھی بتا سکیں کہ آپ کو یہ کتنے وقت میں حاصل کرنا ہے۔ مثلاً
’’ مجھے بہت سے پیسے چاہئیں‘‘ ایک غیر واضح اور غیر قطعی مقصد ہے جس کے ساتھ وقت کا تعین بھی نہیں کیا گیا کہ آپ کو یہ مقصد کب تک حاصل کرنا ہے؟ جب کہ’’ مجھے اس سال 20لاکھ روپے کمانے ہیں‘‘ ایک واضح، قطعی اور Time Boundمقصد ہے۔
چوتھی شرط: آپ کے مقاصد آپ کے اپنے اختیار میں ہوں نہ کہ دوسروں کے۔ مثلاً ’’ میں اپنے بیٹے کو ڈاکٹر بناؤں گا‘‘ یہ مقصد آپ سے زیادہ آپ کے بیٹے کے اختیار میں ہے، اس لیے یہ فقط ایک خواہش ہے جو پوری ہو یا نہ ہو، معلوم نہیں۔ لیکن ’’مجھے ڈاکٹر بننا ہے‘‘ ایک ایسا مقصد ہے جو سو فیصدی آپ کے اپنے اختیار میں ہے اور آپ ہی اسے محنت سے حاصل کرسکتے ہیں۔
پانچویں شرط: آپ کے مقاصد بڑے ہوں۔ جو اہداف یا مقاصد چھوٹے ہوتے ہیں، وہ آپ کی شخصیت کو چار چاند نہیں لگاسکتے۔ یہ آپ کو عمل پر بھی نہیں ابھارتے۔ بڑے مقاصد آپ کے اندر جوش و جذبہ بھر دیتے ہیں۔ لوگ صرف بل ادا کرنے، بچوں کی فیس ادا کرنے اور گھر چلانے کے مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں، اس لیے وہ سرد جذبات کے مالک ہوتے ہیں۔ اگر ایک شخص بہت سا پیسہ کمانے اور زندگی کو پُر لطف بنانے کا سوچے تو وہ جذبے سے کام کرے گا۔ اس لیے کہتے ہیں:
"Always Shoot the Moon"
طالب علم صرف پاس ہونے کیلئے پڑھائی کرتے ہیں، حالانکہ انہیں ٹاپ کرنے کیلئے محنت کرنی چاہیے۔ یہ مقصد اُن کے اندر ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا کر دے گا۔
چھٹی شرط: آپ کے مقاصد مثبت طرزِ فکر پر مبنی ہوں۔ مثلاً آپ بیماریوں سے بچنے کی بجائے صحت مند ہونے کا ہدف طے کریں۔ ٹونی روبنس کہتا ہے کہ ’’لوگ سست نہیں ہوتے، اُن کے مقاصد بے کار اور سست ہوتے ہیں جو اُنھیں جوش نہیں دلاتے اور وہ عمل کیلئے کھڑے نہیں ہوپاتے۔‘‘
بہت سے لوگ ان جہازوں کی واپسی کا انتظار کرتے ہیں جنھیں انھوں نے کبھی سفر پر روانہ ہی نہیں کیا ہوتا۔ مقصد کو واضح، قطعی، حقیقی طور پر بیان کیے بغیر اور اس کے ساتھ وقت کی حد مقرر کیے بغیر آپ اسے کبھی حاصل نہیں کر سکتے۔ ایک Definite Goalبنانے سے آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ نے کیا کرنا ہے؟ کس طرف جانا ہے؟ کس طرح جاناہے؟ اور کب پہنچنا ہے؟ اس لیے آپ یقینا کامیاب ہو جاتے ہیں۔ نپولین ہلکہتا ہے کہ ’’انسانی ذہن جو کچھ واضح طور پر سوچ سکتا ہے، اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘‘
ماہرین کہتے ہیں کہ ایک ایسا راز ہے جو ہر انسان کی زندگی کا راستہ بدل سکتا ہے، خواہ اس کی عمر کتنی اور ماحول کیسا ہی کیوں نہ ہو، وہ راز ہے:’’واضح مقصد کا تعین۔‘‘
مقصد منتخب کرنے کے بعد آپ ایک مختلف انسان بن جاتے ہیں۔ آپ کی سوچ، کاوش، محنت، جستجو اور لگن سب آپ کے مقصد کے تابع ہو جاتے ہیں۔ آپ کی تمام توانائی ایک ہدف کو حاصل کرنے میں صرف ہوتی ہے اور آپ کامیاب ہو جاتے ہیں۔
جب آپ درج بالا شرائط کی روشنی میں مقاصد منتخب کر لیں تو انھیں کسی کاغذ پر صاف الفاظ میں لکھ لیجیے اور لکھنے کے بعد اپنے آپ سے عہد کیجیے کہ آپ نے انھیں حاصل کرنا ہے۔ دوسرے الفاظ میں آپ انھیں جب کاغذ پر منتقل کرتے ہیں تو یہ حقیقت کا روپ دھارنے لگتے ہیں۔ اہداف کا واضح طور پر تعین آپ کا وقت بچاتا اور آپ کی کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔ جن لوگوں کے سفر کی منزل نہیں ہوتی اور جو اپنی زندگی کو کسی مقصد کے تحت نہیں گزارتے، وہ لوگ عموماً بھٹک جاتے ہیں اور کامیاب نہیں ہوتے۔
اب ہم زندگی کے مختلف شعبوں کی کامیابی کے متعلق بات کرتے ہیں جن میں توازن حاصل کرکے آپ غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

English Translation

Determining the right direction:

Consider these three sentences:
-1 "I want to have happiness."
-2 "I will make a lot of money."
-3 "I want to succeed."
Everyone seems to be saying these kinds of phrases, but these phrases only show desires. It is important to clarify some rules and regulations to state the purpose. Obscure purpose will not benefit you and you will not be able to achieve it. Set the following conditions to determine the goal.

The first condition: Your goal must be based on reality. Hypothetical thoughts and desires are not called goals. You can become a Sheikh with a lot of desires, but you are not a successful person.

Second condition: Your goals should be clear and definite. They can be measured. For example, "I want to get good marks" does not state a clear and definite goal, but "I want to get 90% marks" states a specific and definite goal.
Third condition: You can state the goal and also tell you how much time you have to achieve it. For example
"I need a lot of money" is a vague and uncertain goal with no timeline for how long you have to achieve it. While "I want to earn Rs 2 million this year" is a clear, definite and time bound goal.

Fourth condition: Your goals are in your own hands and not in the hands of others. For example, "I will make my son a doctor." This goal is more in your son's control than yours, so it is just a wish that is fulfilled or not, I do not know. But "I want to be a doctor" is a goal that is one hundred percent in your own hands and you can achieve it with hard work.

Fifth condition: Your goals are big. Goals that are small can't make your personality last. They don't even prompt you to act. Big goals fill you with enthusiasm. People only work for the purpose of paying bills, paying children's fees and running a home, so they have cold emotions. If a person thinks of making a lot of money and making life enjoyable, he will work with passion. That is why they say:

"Always Shoot the Moon"

Students study only to pass, although they must work hard to top. This goal will create a new enthusiasm and enthusiasm in them.
Condition 6: Your goals should be based on a positive attitude. For example, set a goal to stay healthy instead of avoiding diseases. "People are not lazy, their goals are useless and lazy which does not motivate them and they do not stand up for action," says Tony Robbins.
Many people are waiting for the return of planes they have never set sail on. You can never achieve a goal without a clear, definite, realistic statement and a time limit. Creating a Definite Goal shows you what to do. Which way to go How to go And when to arrive? So you definitely succeed. "What the human mind can think clearly can be achieved," says Napoleon.
Experts say that there is a secret that can change the way of life of every human being, no matter how old he is or what the environment is like.
Once you choose a goal, you become a different person. Your thinking, effort, hard work, quest and dedication all become subject to your goal. All your energy is spent on achieving a goal and you succeed.
Once you have selected the goals in light of the above conditions, write them down in clear words on a piece of paper and after writing, promise yourself that you have to achieve them. In other words, when you move them on paper, they become a reality. Setting goals clearly saves you time and ensures your success. People who do not have a destination and do not live their lives for a purpose usually get lost and do not succeed.
Now we come to the part where we talk about the middle ground.
 
Top