• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

Please guide خدا کے لیے خود کو پہچانو۔۔

Ali Raza liaqat

Administrator
خدا کے لیے خود کو پہچانو۔۔اپنی ذات کو اپنے آپ کو اپنی صلاحیت کو اپنے اس جوہر نایاب کو اس خزانے اور سونے اور جواہرات سے قیمتی اس حقیقی طاقت کو ۔۔ جو تمھیں امر کر دے گی۔۔جو تمھیں بقا بخش دے گی۔۔جو تمھاری پہچان بن جاۓ گی۔۔اپنے پیشن کو اپنے پوٹینشل کو تلاش کرو۔۔مل جاۓ تو اس کی آبیاری کرو۔۔پالتو طوطے کی طرح اسے یقین کی چُوری کھلاؤ۔۔اس کی حفاظت کرو۔۔نا امیدی مایوسی اور بےیقینی کے گرم تھپیڑوں سے بچاؤ۔۔یہ تمھیں اپنے زمانے کا امام بنا دے گی۔۔یہ تمھیں میرِکارواں بنا دے گی۔۔یہ تمھیں محفلوں کی رونق بنا دے گی۔۔یہ تمھیں دوستوں کا فخر اور دشمنوں کے لیے خوف کا استعارہ بنا دے گی۔​
ڈگریوں اور نمبروں کی دوڑ میں اسے بھول مت جانا۔۔ورنہ ساری زندگی پچھتاؤ گے۔۔صرف تمھاری ڈگریاں تمھیں وہ نہیں دِلا سکتیں جو تم چاہتے ہو۔۔صرف ڈگریاں تمھیں اس مقام تک نہیں لے کے جا سکتیں جہاں تم جانا چاہتے ہو۔۔تمھارے پوٹینشل کے سامنے تمھارے پیشن کے سامنے مشکل اور ناممکن کی کوئ حیثیت نہیں۔۔تمھاری کامیابی تمھارے تعلیمی سرٹیفکیٹس کی محتاج نہیں۔۔
پہلی سیڑھی پر قدم رکھ آخری پر رکھ نظر
منزلوں کی جستجو میں رائیگاں اک پل نہ ہو
ڈگریوں کے چکر میں ، تعلیم مکمل کرنے کے بہانے کی آڑ میں اپنا وقت برباد مت کرنا۔۔ان چکروں میں اپنی جوانی کو برباد مت کرنا۔۔ابھی تم جوان ہو۔۔زیادہ محنت کر سکتے ہو۔۔سردی گرمی برداشت کر سکتے ہو۔۔بھوکے رہ سکتے ہو۔۔بہتر سے بہتر سوچ سکتے ہو۔۔منصوبوں کا افتتاح کر سکتے ہو۔۔خواہشوں کی تکمیل کر سکتے ہو ۔۔ خوابوں کی تعبیر پا سکتے ہو۔۔18 سے 25 سال کے عمر کے اس حصے کو صرف رٹے لگانے اور کاغذ چاٹنے میں گزار مت دینا۔۔اپنے مقصد کو سامنے رکھنا اپنے ٹارگٹ کو سامنے رکھنا۔۔تمھیں رہنمائ کے لیے خضر بھی ملیں گے۔۔مشکلوں سے نکلنے کے لیے عصاۓ موسی بھی ملے گا۔۔پار لگنے کے لیے سفینہ نوح بھی ملے گا۔۔معجزے برپا ہو جائیں گے۔۔کرامتیں ظہور پذیر ہو جائیں گی۔۔چشمے ابل پڑیں گے۔۔بادل برس پڑیں گے۔۔۔یقین مانو ! سب کچھ ہو گا۔۔خواب بڑے رکھنا۔۔جگرا بڑا رکھنا۔۔حوصلہ بلند رکھنا۔۔آنکھیں کھلی رکھنا۔۔خود پر یقین اور خدا سے ڈرتے رہنا۔۔خدا تمھارا حامی و ناصر ہو۔۔آمین۔​
 
Top