• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate Registration is easy and will take only 2 minutes of your time PROMISE

کاش تو بھی ، کبھی مجھے محبوب لکھے ، مطلوب لکھے

تیرے نام جو مکتوب لکھے
لکھے خُوب اور خُوب لکھے
معطر خوشبوؤں میں بسائے
لفظ جان اور محبوب لکھے
سب نے پڑھے اشعار میرے
فقط تیرے نام منسوب لکھے
چُن چُن ہر لفظ ، مثلِ موتی
دل پسند اور مرغوب لکھے
جدائی کے عنوان سب ہی
سرِمژگاں نم مرطوب لکھے
ہجرِ یار ، دُکھ ، درد ، غم
جذبات سب ، مغلوب لکھے
دُعائیں جب ، جب مانگیں
تُم ، مُحبت ، مطلوب لکھے
دل و دھڑکن ، شب و روز
فراق میں ، مضروب لکھے
بے خودی میں اشعار میرے
جیسے کوئی مجذوب لکھے
لب جبیں رُخسار نین نشیلے
کرشماتی سب مشروب لکھے
کاش تو بھی ، کبھی مجھے
محبوب لکھے ، مطلوب لکھے
172
 

Rida batool

New Member
دکھ کی انگار وادی میں بادِسموم کے جھونکے جھلسا کر رکھ دیتے ھیں !!!!!!!
 
Top