• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate Registration is easy and will take only 2 minutes of your time PROMISE

سید_محمد_سلیم_بخاری

کچے گھر اور پکے رِشتے ہوتے تھے
گاؤں والے کِتنے مِیٹھے ہوتے تھے
سُنا ہے ہر دروازے میں اَب تالا ہے
پہلے تو ہر صحن سے رستے ہوتے تھے
کون اَذانیں دیتا ہے اب مسجد میں !
پہلے تو کُچھ بُوڑھے بابے ہوتے تھے
سُنا ہے اب تو کیبل شیبل آ گئی ہے
پہلے تو پی ٹی وی والے ہوتے تھے
سُنا ہے اب تو کار میں دُلہن جاتی ہے
پہلے تو ڈولی اور سِکے ہوتے تھے
سُنا ہے اب تو آدھا گاؤں باہر ہے
پہلے تو کھیتوں میں پیسے ہوتے تھے
سُنا ہے اب تو خُشک پڑی ہے ندیا بھی
یاد ہے ؟؟ بادل کِتنے گہرے ہوتے تھے

سُنا ہے بچے گھر میں سہمے رہتے ہیں
پہلے تو گلیوں میں میلے ہوتے تھے
سُنا ہے سب کے پاس ہیں ٹچ موبائل اب
پہلے تو ہر جیب میں کنچے ہوتے تھے
یاد ہے ؟؟ کرکٹ میں جب جھگڑے ہوتے تھے
یاد ہے ؟؟ ہم سب بالکل بچے ہوتے تھے
کیا اب بھی کوئی کھیلتا ہے اُس برگد پر ؟
جس سے ہم دِن بھر ہی چپکےہوتے تھے
سُنا ہے بُوڑھی جانو ماسی مر گئی ہے
جس کے گھر میں میٹھے پراٹھے ہوتے تھے
سُنا ہے اب تو بچے بُوڑھوں جیسے ہیں
پہلے بُوڑھے بچوں جیسے ہوتے تھے
 
Top