• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate Registration is easy and will take only 2 minutes of your time PROMISE

جو چاہتا ہے کہ جنت ملے قیامت میں خدا کی راہ میں وہ خرچ اپنا مال کرے

اسے کہو کہ وہ آہستہ اپنی چال کرے
قدم قدم پہ وہ مجھ کو نہ یوں نڈھال کرے
زمانہ ہوگیا مجھ سے وہ بول چال کرے
"اسے کہو کہ تعلق کو پھر بحال کرے"
ہمارے شہر میں ایسا کوئی کمال کرے
تمام عمر کے سجدوں کو لا زوال کرے
جو شکر کرتا نہیں ہے خدا کی نعمت کا
اسے کہو کہ وہ دنیا سے انتقال کرے
نہ آنچ آئے کبھی عشق کرنے والوں پر
یہ کام شہرِ محبت کا کوتوال کرے
جو شخص جا نہیں سکتا ہے حجّ و عمرہ پر
وہ اپنی ماں کے بڑھاپے کی دیکھ بھال کرے
جو چاہتا ہے کہ جنت ملے قیامت میں
خدا کی راہ میں وہ خرچ اپنا مال کرے
اسے خیال ہمارا نہیں ہے برکاتی!
ہمارے بارے میں وہ پھر نہ قیل و قال کرے
✍️
عالمین برکاتی اکبر پوری
 
Top