• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate Registration is easy and will take only 2 minutes of your time PROMISE

Information SAMSUNG GALAXY NOTE 20 - NEW SMART PHONE WITH NEW FEATURES

malateef

New Member
السلام علیکم۔۔ بھائیو آپ کی خدمت میں ایک نئے سمارٹ فون اور اس کے چند نئے فیچر پر روشنی ڈالنے کیلئے حاضر ہوا ہوں ، امید ہے کہ ان معلومات سے آپ لوگ مستفید ہونگے۔سامسنگ گلیکسی نوٹ-20 اور نوٹ-20 الٹرا ، دونوں 5 اگست 2020 کو لانچ کئے گئے ہیں اور 21 اگست سے یہ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
ان نئے ماڈلز میں چند ایک بالکل نئے فیچر ہیں ۔ جو کہ پہلی دفعہ کسی سمارٹ فون کا حصہ بنے ہیں۔ ان میں سب سے پہلے تو ان کے کلرز ہیں، جو بالکل نئے اور اچھوتے ہیں، یہ مسٹک کلرز ہیں۔
دوسرے نمبر پر ان میں (نوٹ-20 الٹرا میں)نیا گوریلا گلاس استعمال ہوا جس کا نام ہے
"Corning Gorilla Glass Victus"
۔ یہ گوریلا گلاس اس وقت کے حساب سے سب سے مضبوط ہے۔ یاد رہے کہ آجکل جتنے بھی موبائل آرہے ہیں ان میں گوریلا گلاس کا استعمال ہوتا کہ جن کی مختلف کوالٹی ہوتی ہے۔ اب تک گوریلا گلاس-6 سب سے جدید تھا۔ لیکن نوٹ-20 الٹرا میں استعمال ہونا والا سب سے جدید اور مضبوط ہے۔ اس گوریلا گلاس کا کام موبائل فون کی سکرین کی حفاظت کرنا ہے کہ موبائل فون اگر گرجائے تو اس کی سکرین ایک دم ٹوٹنے سے بچ جائے
ہے۔ (S- Pen) "تیسرے نمبر پر اس کا "ایس پین
جو کہ بلیو ٹوتھ کی سہولت کے ساتھ ہے۔ یہ فیچر پہلی دفعہ کسی ایس پین میں متعارف کروایا گیا ہے۔اور یہ پین پاور پوائنٹ میں پرزنٹیشن بنانے میں بہت مددگار ہوگا
چوتھے نمبر پر اس موبائل کو وینڈوز -10 اور ایم ایس ٖآفس کے ساتھ لنک کو مزید آسان بنادیا گیا ہے کہ آپ اس کو کسی بھی کیبل کے بغیر اپنے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ساتھ کنکٹ کرسکتے ہیں۔ اور اس کی ایپس کو پی سی کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔
پانچویں نمبر پر یہ فائیو جی سپورٹڈ ہے۔
چھٹے نمبر پر نوٹ-20 کا کیمرہ 64 جبکہ نوٹ-20 الٹرا کا کیمرہ 108 میگا پکسل ہے۔ یہ فیچر پہلے سے کئی ایک موبائل فون میں دستیاب ہے۔ لیکن اس میں کیمرے کا فوکس بہت فاسٹ ہے۔
اس میں فاسٹ چارجنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ اس کا چارجر 25 واٹ چارجنگ کرتا ہے۔
جس کی ذریعے آپ کسی بھی فائل کو وائرلیس طریقے سے تیزی سے شیئر کرسکتے ہیں۔ اس کے ذریعے کسی بھی سمارٹ ڈیوائس سے کنکٹ کرسکتے ہیں۔ Ultra Wide Band اس میں ایک بالکل نئی ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے۔ اس کو کہتے ہیں:۔
مزید یہ کہ اس میں ڈیکس موڈ کیلئے کسی کیبل کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ آپ اپنے موبائل کو وائرلیس طور پر اپنے ٹی وی، پی سی یا لیپ ٹاپ سے کنکٹ کرکے اس کو پی سی موڈ میں لاسکتے ہیں۔
اس پوسٹ میں، میں نے اس موبائل کے وہ فیچر بیان کئے ہیں جو کہ بالکل نئے ہیں ۔103104105
 

malateef

New Member
السلام علیکم۔ تصویر میں دیئے گئے دو فون ، ایک آئی فون 11 ہے اور دوسرا گلیکسی نوٹ-20 الٹرا ہیں، دونوں کو ایک ہی بلندی سے گرایا گیا ہے۔ اس گرنے کے نتیجے میں آئی فون جس میں گوریلا گلاس-6 استعمال کیا گیا ہے، کریک ہوگیا ہے۔ جبکہ نوٹ-20 الٹرا ، جس میں گوریلا گلاس ویکٹس استعمال کیا گیا ہے، بالکل صحیح ہے۔ یاد رہے کہ نوٹ-20 اور نوٹ-20 الٹرا میں بہت فرق ہے۔ نوٹ-20 میں گوریلا گلاس-5 استعمال کیا گیا۔106
 
Top