• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate Registration is easy and will take only 2 minutes of your time PROMISE

Question In the light of the Qur'an, to whom can one give Zakat?(قران کی روشنی میں زکوٰۃ کن کن لوگوں کو دے سکتے ہیں )

قران کی روشنی میں زکوٰۃ کن کن لوگوں کو دے سکتے ہیں

زکوٰۃ کے مصارف

زکوٰۃ کے مستحق 8 قسم کے لوگ ہیں
زکوٰۃ ادا کرنا اپنی جگہ اہم عبادت ہے لیکن اس کے حق دار کون ہیں اور کن لوگوں کا اس پر حق نہیں ہے یہ جاننا اس عبادت کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے
زکوٰۃ فرض صدقہ ہے قرآن مجید میں زکوٰۃ کے لیے بھی صدقہ کا لفظ استعمال ہوا ہے
صدقات (زکوٰۃ) تو صرف فقرا اور مساکین کے لیے ہے اور ان کے لیے جو زکوٰۃ جمع کرنے پر مامور ہوں، جن کی تالیف قلب مطلوب ہو، نیز گردنوں کو چھڑوانے اور مقرض کی مدد کرنے اور اللہ کے راستے میں اور مسافروں کے لیے، یہ اللہ کی طرف سے عائد کیا ہوا فریضہ ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے
سورۃ التوبہ آیت 60

زکوٰۃ کے یہ 8 مصارف ہیں زکوٰۃ صرف ان 8 جگہوں پر خرچ ہو سکتی ہے اگر کوئی ان 8 جگہ کے علاوہ کسی اور جگہ زکوٰۃ دے گا تو اس کی زکوٰۃ ادا نہیں ہو گی یہ 8 مصارف اللہ تعالیٰ نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائے ہیں کہ زکوٰۃ کدھر خرچ کرنی ہے زکوٰۃ صرف مسلمان کو دی جائے گی
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کے مصارف کو کسی نبی کے حکم پر نہیں چھوڑا بلکہ اس کی تفصیل بذات خود نازل فرمائی اور اس کو 8 مصارف میں بانٹ دیا
ابوداؤد

زکوٰۃ کے 8 مصارف

1:- فقراء
فقراء فقیر کی جمع ہے ایسا مسلمان جس کے پاس اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے کچھ بھی نہ ہو جو ایک یا دو لقمہ کے لیے مانگتا ہو یعنی مالی لحاظ سے نہایت خستہ حال ہو

2:- مساکین
مساکین مسکین کی جمع ہے مسکین کے پاس کچھ مال تو موجود ہو مگر اس مال سے اس کی ضرورت پوری نہ ہوتی ہو، مسکین کے پاس گھر بھی موجود ہو کاروبار بھی ہو مگر اس کا گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہو
سورہ کہف میں جو واقعہ حضرت خضر اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا بیان ہوا ہے اس میں حضرت خضر نے جس کشتی کو عیب دار کیا تھا کہ بادشاہ اس کشتی کو چھین نہ لے جن کی کشتی تھی ان کے لیے مسکین کا لفظ قرآن مجید میں آیا ہے
☘وہ (کشتی) مسکینوں کی ملکیت تھی، جو دریا میں محنت مزدوری کرتے تھے☘
سورۃ الکہف آیت 79
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسکین وہ نہیں جسے ایک کھجور، دو کھجور اور ایک لقمہ یا دو لقمے دیے جائیں بلکہ مسکین وہ ہے جو لوگوں سے نہ مانگے اور نہ ہی لوگوں کو اس کی (مالی حالت)کا اندازہ ہو کہ اسے کچھ دیں
ابوداؤد
اصول:- فقیر کو مانگنے کا حق ہے مگر مسکین مانگ نہیں سکتا اس کو آپ خود زکوٰۃ دیں گے

3:- عاملین زکوۃ
وہ لوگ جن کو حکومت زکوٰۃ اکٹھی کرنے کے لیے، اس کا حساب رکھنے اور مستحقین تک پہنچانے کے لیے مامور کرتی ہے، ایسے لوگوں کی تنخواہیں زکوٰۃ سے دی جائیں گی چاہے وہ مال دار کیوں نہ ہوں

4:- مؤلفتہ القلوب
وہ لوگ جو نئے نئے مسلمان ہوئے ہوں وہ صاحب حثیت بھی نہ ہوں ان کے دلوں میں اسلام کی محبت ڈالنے کے لیے ان کو زکوٰۃ دی جائے گی
اسی طرح ایسے غیر مسلم کو بھی زکوٰۃ دی جا سکتی ہے جو کسی خاندان یا قوم کا سردار ہو اور قوی امید ہو کہ مال دینے سے وہ اسلام قبول کر لے گا ایسے لوگوں کو بھی زکوٰۃ دی جا سکتی ہے

5:- فی الرقاب
فی الرقاب سے مراد مسلمان غلام، جن کو آزادی دلانے کے لیے ان کے مالک کو ان کی قیمت زکوٰۃ سے ادا کی جا سکتی ہے
مسلمان جو غیر مسلوں کی قید میں ہیں ان کا فدیہ زکوٰۃ سے ادا کیا جا سکتا ہے
سندھ وغیرہ کے علاقوں میں بہت سے مظلوم اور مفلس لوگ وڈیروں اور جاگیردادوں کے ہاں صرف دو وقت کے معمولی سے کھانے پر ان کا کام کرتے ہیں ان کی بیویوں اور بچوں پر جنسی تشدد کیا جاتا ہے، ان کے والدین نے وڈیروں سے کچھ قرض لیا ہوتا ہے جو ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ایسے لوگوں کا پتہ لگا کر زکوٰۃ کی رقم سے ان کو آزاد کروایا جا سکتا ہے
جیل میں قیدیوں کو زکوٰۃ کی رقم سے آزاد کروایا جا سکتا ہے کافی قیدی بے گناہ ہوتے ہیں فیس نہ ہونے کی وجہ ان کا کیس کوئی نہیں لڑتا، بے گناہ قیدیوں کو زکوٰۃ کی رقم سے رہا کروایا جا سکتا ہے

6:- غارمین
غارم کی جمع ہے ایسا مقروض شخص جس نے کسی اجتماعی مفاد یا ذاتی مفادِ کے لیے قرض لیا ہو لیکن ایسا تنگ دست ہو گیا ہو کہ قرض ادا کرنے پر قادر نہ ہو
کسی کا قرض اتارنے کے لیے زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے

7:- فی سبیل اللہ
اس سے اصل مراد جہاد فی سبیل اللہ ھے- لیکن اس میں تمام کوششیں شامل ہیں جو دین کی سر بلندی کے لیے کی جائیں
فی سبیل اللہ میں جہاد کی تیاری، اسلحہ کا حصول، مجاہدین کے اخراجات، جہاد کی ٹریننگ دینےوالے اداروں کا قیام، قران و سنت کی تعلیم دینے والے ادارے، اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے اسلامی کتابوں کی طباعت اور اشاعت، غرض دعوت الی اللہ کا کام کرنے والے تمام اداروں اور افراد کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے
دینی مدارس کے ضروت مند طالب علموں کو بھی زکوٰۃ دی جا سکتی ہے، دینی مدارس کے اساتذہ کی تنخواہیں بھی زکوٰۃ سے دی جا سکتی ہیں، مدرسوں کی عمارت پر بھی زکوٰۃ خرچ ہو سکتی ہے

8:- ابن السبیل
ایسا مسافر جو اپنے گھر سے دور ہو، اس کا مال چوری ہو جائے یا اس کے پاس سفر کا خرچ ختم ہو جائے یا اسے کوئی ہنگامی ضروت آ جائے، ایسے میی اس کی زکوٰۃ سےمدد کی جا سکتی ہے چاہے وہ اپنے گھر میں مال دار ہی ہو
☘زکوٰۃ صرف مسلمان کو دینی چاہیے، کوشش کریں زکوٰۃ نیک انسان کو دیں نمازی کو دیں☘
زکوٰۃ کو تمام مصارف میں تقسیم کرنا ضروری نہیں ہے کسی ایک مصرف میں بھی زکوٰۃ استعمال ہو سکتی ہے، اگر کوئی ایک مصرف میں زکوٰۃ استعمال کرنا چاہتا ہے تو وہ بھی کر سکتا ہے
زکوٰۃ ان 8 مصارف کے علاوہ کسی اور جگہ نہیں دی جا سکتی، ان 8 جگہوں کے علاوہ باقی سب جگہ نفل صدقہ دیا جائے گا

English Translation
In the light of the Qur'an, to whom can one give Zakat?

Expenses of Zakat

There are 8 types of people who are entitled to Zakat

Paying Zakat is an important act of worship, but it is important to know who is entitled to it and who is not entitled to it.

(Zakat is obligatory charity) The word charity is also used for Zakat in the Holy Quran.

* Sadaqat (Zakat) is only for the poor and needy and for those who are in charge of collecting Zakat, whose compilation is required by the heart, as well as to save the necks and help the needy and in the way of Allah and for the travelers. This is a duty imposed by Allah, and Allah is All-Knowing, All-Wise

(Surat at-Tawbah verse 60)

These are the 8 expenses of Zakat. Zakat can be spent only in these 8 places. If a person pays Zakat in any place other than these 8 places, his Zakat will not be paid. These 8 expenses are paid by Allah Almighty Himself. Zakat will be given only to Muslims

The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Allaah did not leave the expenditure of Zakat on the command of any Prophet, but revealed the details of it Himself and divided it into 8 expenses.

Abu Dawud

* 8 Expenses of Zakat (zakat k musarif)

1: - فقراء

The poor are a group of poor Muslims who have nothing to meet their needs, who beg for one or two morsels, that is, who are financially very poor.

2: - مساکین⁇

The poor are the accumulation of the poor. The poor have some wealth but this wealth does not meet their needs. The poor have a house and a business, but it is very difficult for them to make ends meet.

* In the incident narrated by Hazrat Khidr and Hazrat Musa (as) in Surah Al-Kahf, the ark that Hazrat Khidr had damaged so that the king would not snatch the ark from the ark Has come

(That (boat) was the property of the poor, who worked hard in the river

(Surat al-Kahf, verse 79)

The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: A poor person is not one who is given a date, two dates and a bite or two bites, but a poor person is one who does not ask people and people do not know his (financial condition). Give him something

ابوداؤد

* Principle: - The poor have the right to ask but the poor cannot ask, you will pay Zakat to him

3- The doers of Zakat

Those who are appointed by the government to collect Zakat, keep it accountable and deliver it to the deserving, their salaries will be paid from Zakat even if they are rich.

4: - Author of Hearts

* Those who have just become Muslims, even if they do not have status, will be given Zakat to instill the love of Islam in their hearts.

Similarly, Zakat can be given to a non-Muslim who is the head of a family or a nation and has a strong hope that he will convert to Islam by giving wealth. Zakat can also be given to such people.

:5: - في الرقاب

* Al-Raqaab refers to Muslim slaves who, in order to set them free, can be paid to their master by paying Zakat.

* Muslims who are in the custody of non-Muslims can be redeemed with Zakat

In Sindh and other areas, many oppressed and poor people work for their fathers and feudal lords for only two meals a day. Their wives and children are sexually abused. Their parents owe some money to the elders. Those who are forced to live a life of slavery due to inability to pay, can be found and freed from the amount of Zakat.

* Prisoners can be released from Zakat money. Many prisoners are innocent. No one fights their case because there is no fee. Innocent prisoners can be released from Zakat money.

6: - Garmin

A debtor is a debtor who has taken out a loan for a collective interest or personal gain but has become so poor that he is unable to repay the loan.

* Zakat amount can be given to pay off one's debt

7. For the sake of Allah

The real meaning of this is jihad for the sake of Allah - but it includes all the efforts that should be made for the sake of religion.

Preparation of Jihad for the Sake of Allah, Procurement of Arms, Expenditure of Mujahideen, Establishment of Jihad Training Institutions, Institutions Teaching Quran and Sunnah, Printing and Publishing of Islamic Books for Dissemination of Islamic Teachings, Purpose of Invitation Zakat can be given to all institutions and individuals working for Allah

ز Zakat can also be given to needy students of religious madrassas, salaries of teachers of religious madrassas can also be paid from zakat, zakat can also be spent on building of madrassas

8: Ibn al-Sabeel

A traveler who is away from home, his property is stolen or he has run out of money for travel or he has an urgent need, such a person can be helped with his Zakat even if he is wealthy in his home Be it

Zakat should be given only to Muslims, try to give Zakat to a good person and give it to a worshiper

It is not necessary to distribute Zakat in all expenditures. Zakat can be used in any one expenditure. If one wants to use Zakat in one expenditure, he can do so.

Zakat cannot be given in any other place except these 8 expenses. Nafl charity will be given in all other places except these 8 places.
 
Last edited:
Top