• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate Registration is easy and will take only 2 minutes of your time PROMISE

Information how to make decisions (تقدیر ساز فیصلے)

Ali Raza liaqat

Administrator
how to make decisions:

The world's greatest achievements have also begun with a decision. Turn the pages of history and remember the time when Pakistan was formed. If it had not been decided that Muslims want a separate homeland, would it have become a country?

Remember the early days of your childhood school, remember the faces of those friends and the names of the teachers, imagine the school wall and then look at today. Did you then think about where you would end up, because you didn't make a conscious decision at that time, so the situation today is not to your liking. But life is what is left. If you make a conscious, powerful and life-making decision today, your whole future will change. Remember!

"Life does not change in centuries, years, months and days, but life changes in the moment you decide to change your life."

Success is the result of successful decisions. Successful people are in control of almost every single situation and risk. Once they make a decision, they do not change it. Unsuccessful people decide in the morning and change their mind in the evening. Many people are afraid to make any decision so as not to fail. Remember that success is the result of good decisions. Good decisions are the result of experience. And experience often comes from making the wrong decisions. So never be afraid to make decisions.
The misfortune of our youth is that life is their own and all the decisions of their life are being made by other people. As a result, the child grows up to be an immature person. It does not have the courage to decide. A good decision has so much power that it changes every aspect of your life such as your relationships, environment, performance, future, income, your destiny and yourself.
What you have been doing for a long time is yielding the same results that you have today. In order to achieve something unique and big, you have to make a unique and big decision so that your future can pass brilliantly. Every action gives a result and every action moves in a certain direction. Each direction leads us to a destination. But will doing just one action revolutionize life? Never... Life is a constant struggle. Persistence in a particular process is what shapes our destiny. Man can stand on a path only when he has made a decision. Therefore, it is up to you to decide.
Human history bears witness to that

"Circumstances create weak people, while powerful people create conditions of their own accord. They are not the product of circumstances, because they have decided to change things. "

So decide to change your life today. It is not a matter of intention or desire, but of deciding what you want to become. Stimulate yourself, encourage yourself and say that you have received the gift of life only once. God forbid, it should pass in vain and when the real meaning of life is understood, the time to decide should end and life should be left together. There is no better time than youth. According to a study by experts, even great people have decided to become something long before they achieve greatness. Decide today to change your thinking, behavior and actions. Make at least five decisions that affect every area of your life.


Urdu Translation
تقدیر ساز فیصلے

دنیا کے بڑے بڑے کارناموں کی ابتدا بھی ایک فیصلہ کرنے سے ہوتی رہی ہے۔ تاریخ کے اوراق پلٹیے اور پاکستان بننے کا وقت یاد کیجیے۔ اگر یہ فیصلہ نہ کیا گیا ہوتا کہ مسلمانوں کو ایک الگ وطن چاہیے تو کیا ملک بن پاتا؟
آپ اپنے بچپن کے اسکول کے ابتدائی دنوں کو یاد کریں، اُن دوستوں کے چہروں اور اساتذہ کے ناموں کو یاد کریں، اسکول کی درو دیوار کو تصور میں لائیں اور پھر آج کے دن کو دیکھیں۔ کیا آپ نے تب سوچا تھا کہ آپ کہاں سے کہاں پہنچ جائیں گے، کیونکہ اس وقت آپ نے کوئی مناسب شعوری فیصلہ نہیں کیا، اس لیے آج حالات آپ کے من پسند نہیں ہیں۔ لیکن زندگی تو وہ ہے جو ابھی باقی پڑی ہوئی ہے۔ اگر آپ آج سوچ سمجھ کر کوئی شعوری، زبردست اور زندگی ساز بڑا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کا سارا کا سارا مستقبل بدل کر رہ جائے گا۔ یاد رکھیے!

’’زندگی صدیوں، سالوں، مہینوں اور دنوں میں نہیں بدلتی بلکہ زندگی اسی لمحے بدل جاتی ہے جس میں آپ زندگی بدلنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔‘‘

کامیابی ،کامیابی والے فیصلوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔ کامیاب لوگ تمام حقائق اور خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے فوراً فیصلہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اگر ایک بار فیصلہ کر لیں تو پھر اسے بدلتے نہیں ہیں۔ ناکام لوگ صبح فیصلہ کرتے ہیں اور شام کو فیصلہ بدل لیتے ہیں۔ بے شمار لوگ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے اس لیے ڈرتے ہیں کہ کہیں ناکام نہ ہوجائیں۔ یاد رکھیے کہ کامیابی اچھے فیصلوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اچھے فیصلے تجربے کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ اور تجربہ اکثر غلط فیصلے کرنے کی وجہ سے آتا ہے۔ اس لیے فیصلے کرنے سے کبھی مت گھبرائیں۔
ہمارے ہاں نوجوانوں کی بدنصیبی یہ ہے کہ زندگی اُن کی اپنی ہوتی ہے اور ان کی زندگی کے سارے فیصلے دوسرے لوگ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے بچہ بڑا ہو کر ایک غیرپختہ شخصیت کا مالک بن جاتا ہے۔ اس میں فیصلہ کرنے کی جرأت موجود نہیں ہوتی۔ ایک اچھا فیصلہ اتنی قوت کا حامل ہوتا ہے کہ یہ آپ کی زندگی کے ہر پہلو مثلاً آپ کے تعلقات، ماحول، کارکردگی، مستقبل، آمدنی، آپ کی قسمت اور خود آپ کو بھی بدل کر رکھ دیتا ہے۔
جو کچھ آپ ایک عرصہ سے کرتے آ رہے ہیں اس سے وہی نتائج مل رہے ہیں جو آج آپ کے سامنے ہیں۔ کچھ منفرد اور بڑا حاصل کرنے کیلئے آپ کو منفرد اور بڑا فیصلہ کرنا پڑے گا تاکہ آپ کا آئندہ آنے والا وقت شان دار طریقے سے گزرے۔ ہر عمل ایک نتیجہ دیتا ہے اور ہر عمل ایک خاص سمت میں آگے بڑھاتا ہے۔ ہر سمت ہمیں ایک منزل کی طرف رواں دواں کرتی ہے۔ لیکن کیا صرف ایک بار کوئی عمل کرنے سے زندگی میں انقلاب برپا ہوجائے گا؟ کبھی نہیں۔۔۔ زندگی تو جہد مسلسل سے بنتی ہے۔ کسی خاص عمل میں مستقل مزاجی ہی ہماری قسمت کی صورت گری کرتی ہے۔ انسان کسی راستے پر تب ہی قائم رہ سکتا ہے کہ جب اس نے فیصلہ کیا ہو۔ اس لیے فیصلہ کرنا ہی قسمت کو سنوارتا ہے۔
انسانی تاریخ گواہ ہے کہ

’’حالات کمزور لوگوں کو پیدا کرتے ہیں جب کہ طاقت وَر لوگ خود اپنی مرضی کے حالات پیدا کرتے ہیں۔ وہ حالات کی پیدا وار نہیں ہوتے، کیونکہ انہوں نے حالات بدلنے کا فیصلہ کیا ہوتا ہے۔‘‘

سو آج ہی اپنی زندگی کو بدلنے کا فیصلہ کیجیے۔ صرف ارادے یا خواہش سے بات نہیں بنے گی بلکہ اٹل فیصلہ کیجیے کہ آپ نے کیا بننا ہے؟ خود کو اُکسا ئیے، ابھاریے اور یہ بتائیے کہ زندگی کا تحفہ صرف ایک بار ملا ہے۔ خدا نہ کرے، یہ بے کار ہی گزر جائے اور جب زندگی کا اصل مفہوم سمجھ آئے تو فیصلہ کرنے کا وقت ہی ختم ہوجائے اور زندگی ساتھ چھوڑجائے۔ جوانی سے بہتر وقت کوئی نہیں۔ ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق، دیکھا گیا کہ عظیم لوگوں نے بھی عظمت حاصل کرنے سے بہت پہلے کچھ بن جانے کا فیصلہ کیا ہوتا ہے۔ آج ہی اپنی سوچ، رویے اور عمل کو بدلنے کا فیصلہ کیجیے۔ کم از کم پانچ ایسے فیصلے ضرور کیجیے جو آپ کی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کر دیں۔​
 
Last edited:
Top