• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

گٹی داس

گٹی داس وادئ کاغان کی انتہا پر واقع ایک انتہائی دلکش اور وسیع میدان کا نام ہے۔ جہاں وادی کی خوبصورتی اپنی انتہا کو پہنچ جاتی ہے۔ گٹی داس کا گاؤں بابو سرٹاپ کے دامن میں لولو سر جھیل سےگیارہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔یہ وادئ کاغان کا آخری گاؤں ہے۔ جہاں وادی کاغان اختتام پر اپنا تمام حُسن یکجا کر کےایک وسیع اور تا حد نظر پھیلے پینوراما کی صورت میں پیش کرتی ہے 12500 فٹ کی بلندی پر واقع یہ وادئ کاغان کا سب سے وسیع دیدہ زیب اور دلکش پھیلاؤ ہے۔ جس میں کھلے سبزہ زار، جا بجا چشمے، تندو تیز ندیاں، بے نام و نشان رستے، نا معلوم درّے، گمنام جھیلیں، پھولوں ک جنگل، رنگ بدلتے موسم، برفوں کی خطاطی اور بادلوں کا دیس غرض ایک نئی دنیا، گلستان فردوس یا
242پریستان اور وہ بھی آسمانوں کو قربت میں! فطرت کی لازوال مہربانیاں قدم قدم پر بکھری پڑی ہیں۔۔​
 
❤️
❤️
1f1f5_1f1f0.png
1f1f5_1f1f0.png
❤️
❤️
 
Top