• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate Registration is easy and will take only 2 minutes of your time PROMISE

اے پی ایس شہدا کی یاد میں ۔ ۔ ۔

اے پی ایس شہدا کی یاد میں ۔ ۔ ۔
16 دسمبر2014 کو پاکستان کے شہر پشاور میں ایک ایسا سانحہ پیش آیا جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا- اس روز بزدل دہشت گردوں نے پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے 141 افراد کو شہید کردیا- شہید ہونے والے افراد میں 132 معصوم پھول جبکہ 9 اساتذہ شامل تھے- یہ حملہ نہ صرف پاکستان کی تاریخ کا بلکہ دنیا بھر کی دہشت گردی کی تاریخ کا ایک مہلک ترین حملہ تھا- قیمتی جانوں کے اس ضیاع پر دنیا بھر کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس ظالمانہ کاروائی کی شدید مذمت کی- اس مذموم کاروائی میں متعدد بچے زخمی ہوئے جبکہ کئی بچوں کو پاکستان کی فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے بحفاظت اسکول سے باہر نکال لیا- یہ حقیقی معنوں میں ایک بڑا سانحہ تھا جسے پاکستانی قوم یقیناً کبھی نہ بھلا پائے گی- تاہم متاثرہ اسکول میں بچوں نے دوبارہ اپنی تعلیم کا سفر شروع کر کے دہشت گردوں اور دشمنوں کو یہ واضح پیغام دے دیا کہ “ تم چاہے کچھ بھی کرلو ہمارے حوصلے کبھی پست نہ ہوں گے٬ انشاﺀاﷲ“-
از قلم: طارق اقبال حاوی
 
Top