• To make this place safe and authentic we allow only registered members to participate. Advertising and link posting is not allowed, For Advertising contact admin.

ایک تازہ غزل اہل ذوق کی نذر

Ibrahim Yousaf

Active Member
ہجر میں کبھی مسکرا کر تو دیکھو۔۔
غموں سے کبھی دل لگا کر تو دیکھو۔۔
تم کیا جانتے ہو وفا کا نبھانا۔۔
کبھی رنجِ الفت اٹھا کر تو دیکھو۔۔
تپتی ہوئی ریت پر لکھنا نام لیلا۔۔
کبھی ریتِ صحرا اڑا کر تو دیکھو۔۔
جو مرنے لگا پھول یادوں میں ہمدم۔۔
اسے دل کی دنیا بنا کر تو دیکھو۔۔
اڑاتے ہو تمسخر میری الفتوں کا۔۔
کبھی زخم دل پر کھا کر تو دیکھو۔۔
بناتے سبھی ہیں بہاروں سے رشتے۔۔
خزاں کو بھی دل میں بسا کر تو دیکھو۔۔
بڑا ناز کرتے ہو اپنی وفا پر۔۔
کبھی چشمِ تر کو بھی آ کر تو دیکھو۔۔


کلام رانا نصیر احم​
 
مرے خمیر میں گوندھی نہیں گئی ہجرت
میں تیرے بعد بھی تیرے نگر میں رہتا ہوں
ترا خیال ہے تکمیل کے عناصر میں
ترے خیال کے شام و سحر میں رہتا ہوں ...​
 
Top